کریلے کے فائدے
کریلا گرمیوں کی سبزی ہے ۔اس کی تاثیر گرم اور خشک ہے۔اس کے بہت فائدے ہیں ۔کریلے جگر، معدے ، تلی اور بخار کے لیے فائدہ مند ہیں ۔یہ شوگر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہیں ۔اگر پھوڑے اور پھنسیاں نکلتی ہوں تو کریلوں کا پانی پینے سے افاقہ ہوتا ہے ۔کریلا معدے کو طاقت دیتا ہے اور بھوک لگاتا ہے ۔گرمیوں کے موسم میں ہمیں اس کا زیادہ استعمال کرنا چاہیئے تاکہ بیماریوں سےمحفوظ رہ سکیں۔
Comments
Post a Comment