دعا

محبت دعا کی صورت
جب خاموش دلوں میں اترتی ہے
تو ہزاروں گُل سجاتی ہے
کسی بلکتی سی خواہش میں 
اشکوں کی ردا بن کر 
یہ کپکپاتے لبوں کی
کوئ چپ سی ادا بن کر
جب دل سے نکلتی ہے 
تو گہرا رمز رکھتی ہے..
جیسے ٹھٹھرتے سے کہرے میں .. 
کوئ معصوم سی حدت.. 
نرم اپنا لمس رکھتی ہے
جیسے شدت کا ہو کوئ کرب .. 
اور مضطرب ہو ہر دھڑکن 
یہ اپنا ظرف رکھتی ہے ..
زخم جتنا بھی گہرا ہو
دعا، بوسہء محبت سی
ہر سسکتی اذیت میں 
دلکش مرہم سا رکھتی ہے..!محبت دعا کی صورت
جب خاموش دلوں میں اترتی ہے
تو ہزاروں گُل سجاتی ہے
کسی بلکتی سی خواہش میں 
اشکوں کی ردا بن کر 
یہ کپکپاتے لبوں کی
کوئ چپ سی ادا بن کر
جب دل سے نکلتی ہے 
تو گہرا رمز رکھتی ہے..
جیسے ٹھٹھرتے سے کہرے میں .. 
کوئ معصوم سی حدت.. 
نرم اپنا لمس رکھتی ہے
جیسے شدت کا ہو کوئ کرب .. 
اور مضطرب ہو ہر دھڑکن 
یہ اپنا ظرف رکھتی ہے ..
زخم جتنا بھی گہرا ہو
دعا، بوسہء محبت سی
ہر سسکتی اذیت میں 
دلکش مرہم سا رکھتی ہے..!

Comments